ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی اے اے کے خلاف عیدگاہ باغ شیموگہ میں دھرنا جاری

سی اے اے کے خلاف عیدگاہ باغ شیموگہ میں دھرنا جاری

Sat, 15 Feb 2020 00:45:22    S.O. News Service

شیموگہ،14/فروری (ایس او نیوز) این آر سی،سی اے اے اور این پی آر کے خلاف عید گاہ باغ شیموگہ میں ایک طرف مرد تو دوسری طرف خواتین کا احتجاجی دھر نا دسویں دن بھی جوش وخروش کے ساتھ جاری رہا۔یہاں کے عارضی عیدگاہ باغ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جانب سے 4فروری سے احتجاجی دھرنے کا آغاز کیا گیا،جس میں سینکڑوں مرد وبرقع پوش خواتین کے علاوہ غیر مسلم برادران وطن بھی شامل رہے۔کم عمر بچے اپنے ہاتھوں میں پلے کارذ اٹھائے ہوئے اپنی ماؤں کا ساتھ دے رہے تھے۔ اس موقع مقامی علمائے کرام اور شہر کی اہم شخصیات کے علاہ خواتین کی تقریر یں ہوئیں جنہوں نے حاضرین کو اس کالے قوانین کے نقصانات بتاتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کے یہ قوانین دستور کے خلاف ہیں۔ ہماراملک جمہوری ہے۔جو تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینا ہے۔لیکن موجودہ حکومت مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرناچاہتی ہے۔ دھرنے میں ”کاغذ نہیں دکھائیں گے“ نعرے لگائے گئے۔خواتین نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے جب تین طلاق بل منظور کیا،بابری مسجد کافیصلہ سنایاتو خاموش رہے۔اور جب این آرسی،سی اے اے قوانین لائے گے تواپنے وجود کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ہیں۔مذہب کی بنیاد پر بنایا گیا قانون جب تک واپس نہیں لیاجاتا اس وقت تک اس طرح کے مظاہرے جاری رہیں گے۔اس کالے قانون کے خلاف سارے دلت اور دیگر پچھڑے طبقات مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے ہوئے فرقہ پرستوں کے منصوبوں کو ناکام کررہے ہیں۔ اس موقع پر جوائنٹ کمیٹی کے کنویزاقبال حبیب سیٹھ،آفتاب پرویز،چاندغنی،مفتی صفی اللہ اور دیگر ذمہ دار موجود رہے۔خواتین کی قیادت کرنے والوں میں احساس نایاب،سلمیٰ یاسمین،وحیدہ فردوس،ریحانہ یاسمین،حسینہ،بانو،مدثرہ،ممتاز،عائشہ کلثوم،عائشہ،ثمینہ،صفیہ اور تحسین موجود تھی۔


Share: